ابنا: افغانستان کےصدر حامد کرزائی نے صوبہ وردک میں تعینات امریکی سپیشل فورسز کو گمشدگیوں اور تشدد کے الزامات کے بعد دو ہفتوں کے اندر اندر وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ صدر کرزائی کے ترجمان کے مطابق امریکی فورسز کا حصہ سمجھے جانے والے چند افغانیوں کی کارروائیوں کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا۔ دفاعی نقطۂ نظر سے صوبہ وردک خاصی اہمیت کا حامل ہے اور صدر کرزائی نے یہ فیصلہ قومی کونسل کے مشورے کے بعد کیا ہے۔
.......
/169